ناصر اقبال وکٹورین اوپن سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
07-12-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری وکٹورین اوپن سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
میلبرن میں جاری 6 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے تھرڈ سیڈ آسٹریلیا کے نکولز کالورٹ کو ہرایا۔ آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف ناصر کی جیت کا سکور8-11، 4-11 اور 4-11 رہا، اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلین ریمی ینگ کو شکست دی تھی۔ کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال 6 سیڈ جاپان کے ٹومو اینڈو سے مقابلہ کریں گے۔ ناصر اقبال اس سے قبل آسٹریلیا میں مسلسل دو ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے شیپرٹن اور مئی میں بینڈیگو اوپن جیتا تھا۔