وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
07-11-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی شکر پڑیاں آمد، قومی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پاک فوج کے دستے نے آذربائیجان کے صدر کو سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مہمان صدر کے ہمراہ تھے، صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔