بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافہ

07-11-2024

(لاہور نیوز) بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا، نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا۔

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کر دیا گیا، فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا گیا، ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 36 روپے 89 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ پر ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ 39.15 روپے مقرر کیا گیا، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ پر ٹیرف  6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے مقرر کر دیا گیا۔ ماہانہ 501 س ے600 یونٹ استعمال پر ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42 روپے 40 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ پر بجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43 روپے 79 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے کر دیا گیا۔