لیسکو صارفین کو بلا جواز ڈٹیکشن بل ڈالنے سے روک دیا گیا ، ڈیٹا طلب

07-11-2024

(لاہور نیوز) لیسکو صارفین کو بلاجواز ڈٹیکشن بل ڈالنے سے روک دیا گیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق متعدد صارفین  نے شکایات کیں کہ میٹر اتار کر لاکھوں روپے چوری کا کہہ کر بل بھیجے جا رہے ہیں، لیسکو کی بیشتر سب ڈویژنوں میں ناجائز ڈٹیکشن بل سامنے آئے ہیں جس پر لیسکو صارفین کو بلا جواز ڈٹیکشن بل ڈالنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین  نے شکایت کی ہیں کہ ایس ڈی اوز کو یکطرفہ کارروائی سےمنع کر دیا گیا، شکایات پر ایس ڈی اوز چیک میٹر لگا کر لوڈ کے حساب سے بل ڈالیں گے۔ لیسکو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کسی صارف کو تین ماہ سے زائد بل نہیں ڈالا جا سکے گا، میٹر ریڈر ہر ماہ ریڈنگ لیتا ہے، کوئی خرابی ہو تو مانیٹر کرنا ذمہ داری ہے، لیسکو کی بیشتر سب ڈویژنوں میں ناجائز ڈٹیکشن بل سامنے آئے ہیں جس کے بعد لیسکو چیف نے ڈٹیکشن کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔