شہریوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کیلئے گل داؤدی کی نمائش کی تیاریوں کا آغاز

07-11-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لیے گل داؤدی کی نمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

سالانہ نمائش کے سلسلے میں پی ایچ اے کی نرسریوں میں گل داؤدی  کی افزائش کا عمل جاری ہے،  نرسریوں میں گل داؤدی  کی کیاریوں سے گملوں میں منتقلی کا عمل شروع کردیا گیاہے۔  ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ گل داؤدی  کی پرورش طویل اور مرحلہ وار عمل ہے جس میں  ایک سال لگتا ہے، دسمبر میں یہ دیدہ زیب پھول اپنے جوبن پر ہوں گے، گل داؤدی پی ایچ اے کی ٹریڈمارک  نمائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گل داؤدی باغات کے شہر  کی رنگ برنگی ثقافت کے غماز ہیں، پی ایچ اے امسال دسمبر میں ٹیولپ کے پھولوں کی بھی نمائش لگائے گا۔