سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

07-11-2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل صبح ساڑھے نو بجے سنایا جائے گا، اس سلسلہ میں کاز لسٹ جاری ہو گئی، محفوظ شدہ فیصلہ چیف جسٹس کے ریگولر تین رکنی بنچ میں سنایا جائے گا۔ اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت آج دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک تھے۔ واضح رہے کہ فل کورٹ بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے بارے میں گزشتہ روز بھی کم و بیش دو گھنٹے مشاورت کی تھی۔ یاد رہے کہ 9جولائی کو سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی ،جس کے بعد  عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔