روپیہ پسپائی کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

07-11-2024

(لاہور نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔