سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

07-11-2024

(لاہور نیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 79 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ 91 ہزار 243 روپے مالیت کے  15 کروڑ 41 لاکھ 97 ہزار 519 شیئرز کا لین دین ہوا۔