چھے سالہ بچی سے زیادتی کا کیس، ملزم کو سزائے موت کا حکم

07-11-2024

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ میں چھے سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے کیس میں ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا ملزم جابر  نے چھے سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف ثبوت اور گواہان موجود ہیں، عدالت ملزم کو سزا کا حکم جاری کرے، ملزم جابر کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج ہے۔ سیشن کورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، ایڈیشنل سیشن جج نے کیس پر فیصلہ سنایا، عدالت نے مقدمہ میں بارہ گواہان کے بیانات قلمبند کئے۔