لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون رجسٹرار تعینات

07-11-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو رجسٹرار تعینات کردیا گیا۔

نومنتخب  چیف جسٹس  مس عالیہ نیلم نے  رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالرشید عابد کو تبدیل کر کے عبہر گل خان کو  رجسٹرار تعینات کردیا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو رجسٹرار تعینات  کیا گیا ہے۔