نئی سلیکشن کمیٹی کیسی ہوگی؟ فارمولا تیار
07-11-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کا آغاز کر دیا۔ سلیکشن کمیٹی کے دو اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کوعہدے سے ہٹادیا۔ تاہم اب نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں دونوں فارمیٹ کے کوچز شامل ہوں گے، کوچز جیسن گیلسپی اور گیری کرسٹن کے ساتھ محمد یوسف اور اسد شفیق شامل ہوں گے۔ جس فارمیٹ کی ٹیم ہوگی اس کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگا۔