پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ ٹیرف لگانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
07-11-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں بجلی صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ ٹیرف لگانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن درخواست پر آج سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ درخواست میں وفاقی حکومت ،چیئرمین نیپرااورلیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزارت انرجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے۔ شہر ی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو پروٹیکٹڈ ٹیرف لگایا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹڈ ٹیرف لگایا گیا ہے، شہریوں پر پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ ٹیرف کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔