جسٹس عالیہ نیلم باضابطہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات

07-10-2024

(لاہور نیوز) جسٹس عالیہ نیلم باضابطہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دی گئیں۔

صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے جسٹس عالیہ نیلم کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسٹس محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995ء میں لا کی ڈگری حاصل کی جبکہ انہوں نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔