جناح ہسپتال لاہور کا ایم ایس تبدیل

07-10-2024

(لاہور نیوز) جناح ہسپتال لاہور کا ایم ایس تبدیل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر یحییٰ سلطان کو 120 دن کی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا، ایم ایس جناح ہسپتال 10 جولائی سے 6 نومبر 2024 تک چھٹیوں پر رہیں گے۔  ڈاکٹر یحییٰ سلطان کی جگہ ڈاکٹر کاشف جہانگیر کو ایم ایس کا ایڈیشنل چارج سونپ دیا گیا۔