بند روڈ کوریڈور پر آندھی کے باعث لائٹ پول گر گیا، 2 موٹر سائیکل سوار زخمی

07-10-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں تیز آندھی کے باعث زیر تعمیر بند روڈ کوریڈور پر لائٹ پول گرنے سے 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوریڈور پر لگے لائٹس پولز کے نٹ بولٹ چوری کئے گئے تھے، آندھی آنے کے باعث کھمبا گر گیا، حادثے میں زخمی دو شہریوں کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو کوریڈور کے پولز کا سروے کرنے اور فوری ٹھیک کرانے کی ہدایت کی۔ طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات کئے جائیں، پولز کے نٹ بولٹ چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔