چیمبر کو تالے: اپوزیشن کی پنجاب اسمبلی کے باہر ٹینٹ لگا کر چیمبر قائم کرنیکی درخواست
07-10-2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر کو تالے لگانے پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کے باہر ٹینٹ لگا کر چیمبر قائم کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔
ایم پی اے فرخ جاوید مون، اویس ورک نے سیکرٹری اسمبلی کو درخواست جمع کرائی، درخواست کے متن کے مطابق 11 معطل اراکین اسمبلی کو ٹینٹ چیمبر میں آنے کی اجازت دی جائے، اسمبلی کے باہر ٹینٹ لگانے کی اجازت دی جائے، ٹینٹ چیمبر کیلئے بجلی کا کنکشن اور فرنیچر لانے کی اجازت دی جائے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ امید ہے سپیکر پنجاب اسمبلی (ن) لیگ کے شاہی فرمان کے بجائے آئین و قانون پر عمل کریں گے، پنجاب میں اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔