انسداد دہشتگردی عدالت: شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
07-10-2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے سات مقدمات پر سماعت ہوئی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی واٹس ایپ ویڈیو کال پر حاضری مکمل کی، عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔