مصنوعی مہنگائی کا راج، سبزیاں اور پھل پہنچ سے دور

07-10-2024

(لاہور نیوز) مارکیٹ میں گرانفروشی کا بازار گرم ہے، پولٹری مصنوعات کے دام بھی نیچے نہ آ سکے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 250، پیاز140 ، لہسن ہرنائی 450 روپے فی کلو ہے، لیموں دیسی 550 ، بینگن 90، بند گوبھی 110 ، شملہ مرچ 130 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ پھلوں میں سیب 400 ، آلو بخارہ 300، آم سندھڑی 220 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں، کیلے درجہ اول 160 روپے فی درجن تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔ سنگھ پورہ سبزی منڈی میں آئے خریدار کہتے ہیں سرکاری ریٹ لسٹ پر کوئی چیز دستیاب نہیں ہے۔ دوسری جانب برائلر گوشت کے فی کلو سرکاری دام 483 روپے کی سطح پر برقرار ہیں، فارمی انڈے 250 روپے فی درجن ہیں۔