ٹرانسفارمر چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
07-10-2024
(ویب ڈیسک) لیسکو کی ٹیم نے کاہنہ کے علاقے میں کرین کے ذریعے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ایس ڈی او کاہنہ سب ڈویژن حمزہ چوہدری کی نگرانی میں سٹاف نےکارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو پکڑ لیا۔ ایس ڈی او نے بتایا کہ پرائیویٹ کرین کی مدد سے ٹرانسفارمر کو اتارا جا رہا تھا۔ اس لئے ٹرانسفارمر اتارنے والی کرین کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ ایس ڈی او حمزہ چوہدری نے بتایا کہ پرائیویٹ افراد نے جان خطرے میں ڈال کر اڑھائی لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی،پرائیویٹ افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے۔