25 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کیلئے 600 امیدوار سامنے آگئے

07-10-2024

(ویب ڈیسک) 25سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلرز (وی سی) کے خواہشمند 600 سے زائد امیدوار سامنے آگئے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں سکروٹنی شروع کر دی۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نےمحکمہ ہائر ایجوکیشن کو 20 جولائی تک سکروٹنی مکمل کرنے کی ہدایت کردی،25جامعات میں 3 خواتین کی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں کے لئےعمر کی حد 65 سال مقرر کر رکھی تھی۔ وائس چانسلر کی مدت ملازمت 4 سال تک ہوگی،بیشتر سرکاری جامعات میں 2 سال سے مستقل وائس چانسلر موجود نہیں۔