سیف سٹی نے شہر کے مختلف مقامات پر پنک بٹن فعال کردیئے
07-10-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر سیف سٹی اتھارٹی نے شہر کے مختلف مقامات پر پنک بٹن فعال کر دیئے۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 50 مقامات پر پنک بٹن کو بحال کیا گیا تھا،دوسرے مرحلے میں پینک بٹن کی تعداد کو بڑھاتے ہوئے 100 مقامات پر بحال کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ نجی کمپنی سے کنٹریکٹ کے مسائل کی بنا پر پنک بٹن آپریشن اینڈ مینٹی ننس نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہوگئے تھے، بہت جلد باقی ماندہ پنک بٹنز کو بھی بحال کر دیا جائیگا، شہری موبائل فون نا ہونے کی صورت میں 15 پینک بٹن کے ذریعے پولیس کی فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔