وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر کی ذمہ داریوں سے بھی فارغ

07-10-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے کے بعد ان کو قومی ٹیم کی مینجمنٹ سے بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کیخلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم میں نئے لوگوں کو مینجمنٹ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہاب ریاض کے ساتھ منیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کی خدمات بھی مزید نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے نئی ٹیم انتظامیہ کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ میں بطور سینئر ٹیم منیجر ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔