کنول آفتاب کا اپنے والد کے بارے میں حیران کُن انکشاف

07-10-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

حال ہی میں کنول آفتاب نے شوہر و ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں اس جوڑے نے مداحوں کی جانب سے کیے گئے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔ سوال جواب کے دوران ایک مداح نے کنول کے والد بارے سوال کیا جس پر ٹک ٹاکر  رنجیدہ ہوگئیں۔ کنول آفتاب نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کبھی اپنے والد کے بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں اپنے والد کے ذکر پر جذباتی ہوجاتی ہوں، اگر کسی  فیملی میں کوئی حادثہ ہو جائے تو اس پر بات کرنا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ میں جب تیسری جماعت میں تھی تو میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین کی آپس میں نہیں بن سکی لیکن میری والدہ اور میرے ماموں وغیرہ نے کبھی مجھے اپنے والد سے ملنے نہیں روکا۔