فیروز خان کی اہلیہ کے ہمراہ ٹوئننگ کی دھوم، مداحوں کا اظہار پسندیدگی
07-10-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معرو ف اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی، ان دنوں فیروز خان ڈاکٹر زینب کے ساتھ گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں اور ان کے ساتھ دلکش تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنارہے ہیں۔ گزشتہ روز فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگا دیئے۔ مذکورہ تصویر میں فیروز خان نے سیاہ کُرتا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ انکی اہلیہ زینب بھی ٹوئننگ کرتے ہوئے سیاہ جوڑے میں ہی ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکار کی پوسٹ پر نئی نویلی جوڑی کی خوب تعریفیں اور دعائیہ کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ دونوں کا ایک جیسے رنگ کے لباس پہننامداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔