روپے کی قدر بحال، امریکی ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی

07-10-2024

(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی روپے کی قدر بحال ہو گئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر  278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے40 پیسے کا تھا۔ سٹاک مارکیٹ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80 ہزار 900 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔