حکومت کا لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ

07-09-2024

(ذیشان یوسفزئی) ملک میں 18 اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر واپڈا اور ڈسکوز کمپنیاں زور زبردستی فیڈرز آن کرانے پر پریشان ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا، لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کے لئے نیپرا ایکٹ بدلا جائے گا، ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی کابینہ اور پارلیمان سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لاسز کا بوجھ بل ادا کرنے والوں پر بھی پڑے گا، واپڈا ڈویژن نے حکومت کو قانون سازی جلد کرنے کی سفارش کر دی، نیپرا ایکٹ کے مطابق لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے۔