عمران نے نکاح کے متعلق جھوٹ بولا ، ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں: خاور مانیکا
07-09-2024
(لاہور نیوز) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران نے نکاح کے متعلق جھوٹ بولا ، ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ چودہ نومبر کو میں نے بشریٰ بی بی کو طلاق دی، بشریٰ بی بی کے بھائی کو بھی طلاق کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے نکاح پر کسی نے نہیں پوچھا ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال سے مجھے سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا جا رہا ہے، ہم نے اپنے خلاف باتوں کا کبھی جواب نہیں دیا، آج اپنا موقف دینا چاہتا ہوں، یکم جنوری کو بانی پی ٹی آئی کا نکاح ہوا اور 7 جنوری کو نکاح سے انکار کیا گیا، مجھے سمجھ نہیں آ رہی سابق وزیراعظم نے جھوٹ کیوں بولا، بڑے ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلاق ہو گئی تو کیا برا تھا کہ نکاح کے لئے رک جاتے، بانی پی ٹی آئی نے7 جنوری کو نکاح کی تردید کی، 18 فروری کو دوسری بار نکاح کیا، آج ان کے وکلا کی ٹیم محنت پر لگی ہے کہ 39 دن کی مدت ثابت کرنی ہے، کیس کو کیوں جلدی ختم کیا جا رہا ہے۔