فلور ملرز کی ہڑتال کی کال پر آٹے کے نرخوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار

07-09-2024

(لاہور نیوز) بجٹ کے بعد فلور ملرز کی 10 جولائی سے ہڑتال کی کال پر آٹے کے نرخوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

سرکاری حکام آٹا مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرانے کے لئے متحرک ہے، دکانوں پر سرکاری ریٹ کے بینر آویزاں کر دیئے گئے، دس کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے تو20کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں مل رہا ہے، دو روز قبل تک مارکیٹ میں دس کلو آٹا 930 روپے تک بیچا جا رہا تھا۔ عوام کہتے ہیں 90 روپے کا ایک کلو آٹا بھی مہنگا ہے، قیمت میں مزید کمی ہونی چاہئے۔ فلور ملرز کا مؤقف ہے کہ پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں مزید ٹیکس نہیں دے سکتے، اسی لئے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔