دھرنا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے ہے، ضیاء الدین انصاری
07-09-2024
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کا کہنا ہے 12 جولائی کا دھرنا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے ہے۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے سیکرٹری جنرل خالد احمد بٹ کے ہمراہ ساندہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تاجر، وکلا ،طلبہ، اساتذہ ، مزدور اور کسان لاہور بھر سے دھرنے میں شریک ہوں گے۔ ضیاء الدین انصاری نے کہا حکومت دھرنے میں رکاوٹ بننے کی بجائے پرامن مظاہرین کو سکیورٹی فراہم کرے، عوام بھی ظالمانہ ٹیکسوں، بھاری بلوں اور بدترین مہنگائی سے نجات کیلئے باہر نکلیں۔ ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ سلیب سسٹم کے نام پر عوام کا خون نچوڑنا بند کیا جائے اور اشرافیہ کی مراعات ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔