سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

07-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 80 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب، 78 کروڑ 13 لاکھ 31 ہزار 48 روپے مالیت کے 30 کروڑ 95 لاکھ 26 ہزار 499 شیئرز کا لین دین ہوا۔