کیا بابرکپتان رہیں گے؟ محسن نقوی نے صحافی کو کیا جواب دیا؟

07-09-2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آج ملاقات میں کھلاڑیوں کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر گفتگو ہوئی، کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا اور کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوچز کے ساتھ ابھی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران صحافی نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ بابراعظم کپتان رہیں گے؟ اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی سے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کی ملاقات ہوئی، ان کی ملاقات کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔