نیئر اعجاز نے اپنی پہلی محبت سے پردہ ہٹا دیا
07-09-2024
(ویب ڈیسک) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی محبت کی داستان سنادی۔
نیئر اعجاز نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ہٹ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنی پہلی محبت کا قصہ سنایا۔ نیئر اعجاز نے کہا کہ مجھے کم عمری میں محبت ہوئی، وہ خاتون بہت امیر گھرانے سے تھی اور میرا تعلق مڈل کلاس فیملی سے تھا، میرے والد کی طبعیت خراب ہوئی جس کیلئے مجھے کوئٹہ جانا پڑا اور میں اسے بغیر بتائے کوئٹہ چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں 17 سال بعد واپس آیا تو اس خاتون کی شادی ہوچکی تھی اور وہ بچوں کی ماں تھی۔ واضح رہے کہ نیئر اعجاز نے برفی اور لڈو، جنجال پورہ جیسے دیگر ڈراموں میں کام کیا جب کہ انکی فلموں میں طیفا ان ٹربل، نامعلوم افراد 2، جانان اور باجی سمیت دیگر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔