شوٹنگ کے دوران سیٹ پرحادثہ، یمنیٰ زیدی بال بال بچ گئیں

07-09-2024

(ویب ڈیسک) ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا تاہم اداکارہ یمنیٰ زیدی بال بال بچ گئیں ۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ وہ ڈرامے کے ایک سین کے لیے کچن میں شوٹنگ میں مصروف تھیں، انہیں علم نہیں تھا کہ چولہے سے گیس لیک ہو رہی ہے۔ یمنیٰ کے مطابق انہوں نے جیسے ہی چولہا تیز کیا تو آگ بھڑک اٹھی اور ان کے ہاتھ پر لگی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی نہ حادثہ ہوا۔ یمنی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ آگ بھڑکنے کا سین ریکارڈ بھی ہوا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ڈرامے میں وہ سین شامل بھی کرلیا جائے۔ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کے فینز نے یمنیٰ کے محفوظ رہنے پر شکر ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔