چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا

07-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے ملاقات کی ہے،  اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بیٹنگ اور باؤلنگ خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ یہ اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اچھے کمبی نیشن کا فقدان ہے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے محسن نقوی کو آگاہ کیا جن کی تجاویز سے چیئرمین پی سی بی نے اتفاق کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے،کرکٹ کی بہتری کیلئے جو کچھ ہو سکا وہ کریں گے، کرکٹ کی بہتری کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔