حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دیدی

07-09-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت دیدی۔

کابینہ نے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی، سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے، آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کے نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا، ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکے گی، کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا۔ خفیہ ادارے کو مشتبہ افراد کی فون کالزمیں مداخلت کا اختیار دینے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی اے نے حکم نامے پر عمل درآمد شروع کردیا ، پی ٹی اے نے تمام موبائل فون آپریٹرز کو نوٹیفکیشن کی کاپی جاری کردی، پی ٹی اے نے تمام لائسنس ہولڈرز کو بھی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔