ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میچوں کا شیڈول سامنے آگیا

07-09-2024

(ویب ڈیسک) ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

قومی لیجنڈز ٹیم آج ایجبسٹن میں اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل آئے گی، قومی لیجنڈز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں 4 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 4 میچز میں 3 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت 4 میچز میں 2 کامیابیوں کے ہمراہ تیسری جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 4 اور 3 میچز میں ایک ایک فتح کے ساتھ 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 سیمی فائنل شیڈول سیمی فائنل میچ 12 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن والی ٹیم بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم – نارتھمپٹن ​​- شام 5 بجے دوسری پوزیشن والی ٹیم بمقابلہ تیسری پوزیشن والی ٹیم – نارتھمپٹن ​​- رات 9 بجے واضح رہے کہ اگر پہلے میچ کے دوران خراب موسم کھیل کے آڑے آیا تو تو دوسرا سیمی فائنل تاخیر سے شروع ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ایشیا اور آسٹریلیا میں میچز آدھی رات تک جاری رہیں جو ممکنہ طور پر 13 جولائی (ہفتہ) کو ختم ہوں گے۔