لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 7 لاکھ سے زائد ای چالان
07-09-2024
(ویب ڈیسک) لین لائن، زیبرا کراسنگ، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں ، لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ای چالان شہریوں کے گھروں میں بھجوائے جا رہے ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ سرفہرست ہے۔ گزشتہ روز سیف سٹی کیمروں میں 48 ہزار خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں جن میں 6ہزار 209 شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی۔ 5ہزار گاڑیوں نے اوورسپیڈنگ ،2 ہزار شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی، 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن، سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جبکہ رواں سال 7 لاکھ 41 ہزار وہیکلز کو لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی پر چالان ٹکٹس دیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ لین لائن ڈسپلن اور زیبرکراسنگ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کو بڑھایا جائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر لین لائن اور روڈ مارکنگ کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے، ماڈل روڈز پر لین لائن ڈسپلن پر مزید سختی کی جارہی ہے۔