میٹرک امتحانات کے نتائج ، لڑکیاں پھر زیادہ محنتی ثابت ہوئیں

07-09-2024

(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کنٹرولربورڈ زاہد میاں کےمطابق 2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1 لاکھ 74 ہزارطلبا میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے ہیں۔ میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا ہے۔ سائنس گروپ میں 73.91 فیصد طلبا پاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 55 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب 267 نقل کےکیسز اور 60 سےزائد ایف آئی آر طلباء کے خلاف درج ہوئیں۔ سائنس گروپ میں 80 فیصد لڑکیاں جبکہ 67 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں۔ آرٹس گروپ میں 63 فیصد لڑکیاں جبکہ 38 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔