محکموں کو غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 419 ارب روپے مل گئے
07-09-2024
(ویب ڈیسک) محکموں کو غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ، محکمہ خزانہ نے 419 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 419 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ تمام محکموں کو تنخواہوں کی مد میں207 ارب روپے جبکہ پنشن کی مد میں 130 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے بجلی، گیس کے بلز اور پٹرول کی مد میں 76 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ تمام محکموں کو آن لائن ٹرانسفر کر دیا ہے۔