اے این ایف کی کارروائیاں، 10 کلو سے زائد منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

07-09-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 2 کارروائیوں میں10 کلو سےزائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد اور کراچی میں کی گئیں، کارروائی کے دوران  2.4کلو افیون ، 8 کلو 300گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔