فواد چودھری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم، بیرون ملک جانے کی اجازت

07-09-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کو 2 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےسابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے وقت طلب کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے فواد چودھری کا دو ہفتوں کے لیے عارضی طور پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا اور کہا کی سابق وفاقی وزیر 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔