ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: نجیہہ علوی اور عائشہ امجد کو جرمانہ
07-09-2024
(لاہور نیوز) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی ویمن کرکٹرز نجیہہ علوی اور عائشہ امجد پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پی سی بی ویمنز یونیورسٹی ٹورنامنٹ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا جس کی تحقیقات کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے پر دونوں ویمن کرکٹرز نجیہہ علوی اور عائشہ امجد پر جرمانہ عائد کیا۔