سیف سٹی نے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والا سنیچر گرفتار کروا دیا

07-09-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والا سنیچر گرفتار کروا دیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق  ملزم موٹر سائیکل پر شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتا تھا،سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے موبائل سنیچر کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ موبائل سنیچر ٹارگٹ کرتے ہوئے شہریوں کو موبائلز سے محروم کردیتا تھا،سیف سٹی نے سنیچر کی نشاندہی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کروادیا۔ سیف سٹی ترجمان نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔