لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

07-09-2024

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔

میٹرک  امتحانات میں ایک لاکھ 74 ہزار 500  سےز ائد طلباء و طالبات پاس ہوئے، لاہور بورڈ میں پاس ہونے والےطلبہ کا تناسب  69 فیصد سے زائد رہا۔ چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن آیان کاشف نے حاصل کی،  پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کا تعلق دانش سکول سے ہے۔ میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم  کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ  ٹاپ پوزیشن ہولڈر محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کیے،  طلبہ کو اچھے انداز میں تعلیم دینے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، بچوں کیلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔