وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، 37 نکاتی ایجنڈا جاری

07-09-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا 11 واں اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کا 37 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 8 کلب کے کمیٹی روم میں صبح 11:30 بجے شروع ہو گا، اجلاس میں سٹیٹس آف ویمن 23-2022ء کی سالانہ پنجاب کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی، پنجاب حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین ایم او یو بھی سائن کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی آرڈیننس 1965ء اور پنجاب ہیریٹیج فاؤنڈیشن ایکٹ 2005ء میں ترامیم کی تجاویز پیش کی جائیں گی، 15 ملین یورو کی مالیت کے گرین انرجی پراجیکٹ جو کے ایم ڈبلیو بینک جرمنی فنڈ کرے گا کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں پی پی ڈی سی ایل کے سی ای او کی دوبارہ تعیناتی، پنجاب فنانس ایکٹ 1977ء میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے، پنجاب پولیس کے مختلف سروس رولز میں ترامیم کی جائیں گی، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو صوبائی سطح پر پھیلانے کی منظوری دی جائے گی۔ پنجاب کابینہ لاء اینڈ پارلیمنٹری ڈیپارٹمنٹ میں مانیٹرنگ سیل تعمیر کرنے کی اجازت دے گی، پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے صدر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی، چیئرمین ڈرگ کنٹرول راولپنڈی اور گوجرانوالہ کیلئے ناموں کی تجاویز دی جائیں گی۔