شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے ثنا جاوید کی موجودگی پر صارفین کا انوکھا تبصرہ

07-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور ان کے شوہراسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر کافی چرچے ہورہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی تھیں، اس میچ کو دیکھنے بھارت کے کئی اداکار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا گیا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس وقت سے قبل ہی فروخت ہوگئے، اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے اداکارہ ثنا جاوید بھی  میدان میں نظر آئیں، شعیب ملک جیسے ہی میچ کے دوران وکٹ لیتے تو کیمرا مین ثنا جاوید کو فوکس کرکے ان کے تاثرات مداحوں کو دکھاتے۔ثنا جاوید کی اسٹیڈیم سے کئی تاثرات کی تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں کبھی وہ سنجیدہ بیٹھی ہیں تو کبھی تالیاں بجاکر شوہر کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ثنا جاوید کی وائرل تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے ان پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی نقل کا الزام عائد کردیا۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ثنا جاوید کی تعریف کی کہ ثنا اپنے شوہر کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئیں۔