مالی سال 2024 کی خدمات برآمدات کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

07-08-2024

(ویب ڈیسک) مالی سال 2024 میں خدمات کی برآمدات 7.129 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7.004 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹرز کے خصوصی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں آئی ٹی برآمد کنندگان کی برآمدی آمدنی کے 35 فیصد سے 50 فیصد تک پرمیزیبل ریٹینشن کی حد میں اضافے کی وجہ سے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 17.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ یہ 2024 کے جولائی تا مارچ کے دوران 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1.9 ارب ڈالرز تھیں۔