نعمان اعجاز کا سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام،نام لئے بغیر خلیل الرحمان پر تنقید کردی

07-08-2024

(ویب ڈیسک) اداکار نعمان اعجاز نے نام لیے بغیر خلیل الرحمٰن قمر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق رائٹر خلیل الرحمان قمر کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والے اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا کی مختلف پوسٹس میں نام لیے بغیر خلیل الرحمان پر طنز کردیا۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ درخت زوردار آواز کے ساتھ گرتا ہے جبکہ بیچ خاموشی سے پروان چڑھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تباہی اور بربادی ہی شور مچاتی ہے جبکہ جو اصل میں کام کرتے ہیں وہ خاموش رہتے ہیں۔اداکار نے حضرت علیؑ کا قول جس پراحسان کرو اس کے شر سے ڈرو بھی لکھا۔ نعمان اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ عوام بیوقوف لوگوں کو پسند کرنا اور مشہور کروانا چھوڑ دیں ۔ ایسے لوگوں کو جنہیں یہ بھی نہیں پتا کہ اختلاف کرنا بری بات نہیں۔ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔واضح رہے کہ  خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے۔