ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کا دودھ کے نئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

07-08-2024

(لاہور نیوز) ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے ضلعی سطح پر دودھ کے نئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور پریس کلب میں چیف آرگنائزر ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شہباز رسول وڑائچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں، دودھ، مرغی، انڈا اور گوشت مہنگا پیدا کرکے سستا فروخت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا دودھ اور گوشت کی قیمتیں قابو میں نہیں رہیں گی، عوام پہلے ہی مہنگائی کی دلدل میں دھنس چکے ہیں، ناجائز ٹیکس فوری واپس لیا جائے ورنہ احتجاج ہمارا حق ہے۔ کوآپریٹو ڈیری فارمنگ آصف اسلام بٹ نے مطالبہ کیا کہ دودھ کی قیمت کے تعین کا اختیار ضلعی حکومت کے بجائے ڈیری کیٹل فارمرز کے پاس ہونا چاہئے۔