یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی ممکن نہ ہو سکی

07-08-2024

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی ممکن نہ ہو سکی، سستے سٹورز پر آٹا اور گھی دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کی صورتحال میں بہتری نہ آئی، شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی تاحال ممکن نہ بنائی جا سکی، عام صارف کی بھی یوٹیلیٹی سٹورز میں دلچسپی ختم ہو گئی، صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو سستی اشیا مل رہی ہیں۔ عام صارف کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز کے ریٹس عام مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں، عام صارف نے سٹورز پر آنا ہی چھوڑ دیا جبکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام صارفین کی شکایات بھی موجود ہیں۔ عام صارف کے لئے چینی 155 روپے جبکہ بے نظیر پروگرام صارف کے لئے 109 روپے فی کلو ہے، مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو تک مل رہی ہے، عام صارف کیلئے 10 کلو آٹا 1420 روپے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کے لئے 648 روپے کا ہے۔ اسی طرح عام مارکیٹ میں دس کلو آٹا 950 روپے میں دستیاب ہے، عام صارف کو گھی 425 روپے فی کلو دیا جا رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو 375 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ اب صرف بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے صارف ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر دکھائی دیتے ہیں، رمضان المبارک کے بعد سے سٹورز پر چینی کی سپلائی متاثر ہے۔